ملک میں ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا، عید الاضحی 17 جون کو ہوگی
عید الاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت کراچی میں ہوا۔
Webdesk
|
7 Jun 2024
پاکستان میں ذی الحج 1445ہجری کا چاند نظر آگیا اور عید الاضحی 17 جون پیر کو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق عید الاضحیٰ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت کراچی میں ہوا۔
اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں بھی ہوا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ ملک میں یکم ذی الحج 8 جون اور 10 ذی الحج یعنی عید الاضحی 17 جون بروز پیر کو ہوگی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں عید الاضحی کی آمد کے سلسلے میں شہریوں نے بڑے پیمانے پر قربانی کے جانوروں کی خریداری شروع کردی ہے۔
Comments
0 comment