ملک میں جہازوں پر لیزر لائٹ مارنے کا معاملہ خطرناک ہو گیا

ملک میں جہازوں پر لیزر لائٹ مارنے کا معاملہ خطرناک ہو گیا

سب سے زیادہ کراچی ایئرپورٹ پر 37، دوسرے نمبر پر لاہور میں 33 واقعات رپورٹ ہوئے
ملک میں جہازوں پر لیزر لائٹ مارنے کا معاملہ خطرناک ہو گیا

Webdesk

|

19 Sep 2024

کراچی: ملک کے مختلف ایئر پورٹس پر جہازوں پر لیزر لائٹ مارنے کا معاملہ خطرناک ہو گیا ہے، گزشتہ 8 ماہ کے دوران کراچی سمیت ملک کے 8 ایئرپورٹس پر ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کے جہازوں پر 101 بار لیزر لائٹ مارنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ کراچی ایئرپورٹ پر 37، دوسرے نمبر پر لاہور میں 33 واقعات رپورٹ ہوئے، جب کہ اسلام آباد، پشاور، سیالکوٹ، کوئٹہ ایئرپورٹ پر بھی جہازوں پر لیزر لائٹ مارنے کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں تھوڑی سی کمی آ گئی ہے کیوں کہ پچھلے سال 193 واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔ تاہم ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق طیاروں کو لیزر لائٹ کے لگنے سے جہازوں کی سیفٹی کو خطرات لاحق ہو جاتے ہیں۔

رات کے اوقات میں اندورنی و بیرونی ملک سے آنے والی پروازوں پر لیزر لائٹ پڑنے سے کپتانوں کو لینڈنگ کے وقت پریشانی کا سامنا رہتا ہے، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں کو لائٹ مارنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو خطوط بھی لکھے گئے ہیں۔

پی اے اے ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کے اطراف ریسٹورنٹ، شادی ہالوں پر لگی بڑی لائٹوں کی وجہ سے بھی طیاروں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران کپتانوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ جہازوں پر لیزر لائٹ کا پڑنا انتہائی خطرناک ہے اس لیے اس کا سنگینی سے نوٹس لیا جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!