ملکی حالات اور خراب معیشت، 95 فیصد شہری پاکستان چھوڑنے کیلیے تیار
ویب ڈیسک
|
8 Jul 2024
مہنگائی، بے روزگاری، کمزور معیشت، تاریک مستقبل، عدم تحفظ اور دیگر وجوہات کی وجہ سے 90 فیصد پاکستانی ملک چھوڑنے کیلیے تیار بیٹھے ہیں۔
گیلپ پاکستان کی جانب سے کیے گئے ایک حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 90 فیصد سے زائد پاکستانی معاشی اور سیاسی بحرانوں کی وجہ سے اپنا ملک چھوڑنے پر آمادہ ہیں۔ سروے کے مطابق تقریباً 94 فیصد مرد اور خواتین بہتر مستقبل کے لیے پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں کیونکہ انہیں پاکستان میں بہتری کی کوئی امید نظر نہیں آتی۔
سروے سے پتا چلا کہ 56 فیصد پاکستانی معاشی مشکلات، 24 فیصد عدم تحفظ جبکہ 14 فیصد مستقبل تاریک دیکھنے کی وجہ سے پاکستان چھوڑنا چاہتے ہیں۔
بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2015 سے 2024 کے پہلے پانچ مہینوں میں گزشتہ 9.5 سالوں میں 6.2 ملین سے زائد پاکستانی شہری بشمول پروفیشنلز وطن چھوڑ چکے ہیں۔
صرف پچھلے سال ہی برین ڈرین میں 119 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 2023 میں 860,000 پاکستانی ملازمت کے لیے روانہ ہوئے۔ پچھلے سال چھوڑنے والوں میں 385,892 مزدور، 196,575 ڈرائیور، 8,741 انجینئرز، 7,390 اکاؤنٹنٹ، 3,486 ڈاکٹرز اور 1,533 اساتذہ شامل تھے۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق، 2024 کی پہلی ششماہی میں 700,000 سے زائد نوجوان پیشہ ور افراد روزگار کے مواقع کی تلاش میں پاکستان چھوڑ چکے ہیں۔
Comments
0 comment