ممتاز عالم دین انتقال کرگئے
وہ گزشتہ چند روز سے علیل تھے
ویب ڈیسک
|
10 Dec 2024
اسلام کی خدمت میں زندگی بسر کرنے والے ممتاز عالم دین مولانا عبدالعزیز علوی 87 برس کی عمر میں وفات پاگئے۔
تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالعزیز علوی گزشتہ چند روز سے علیل تھے جس کے باعث انہیں فیصل آباد کے مقامی اسپتال لایا گیا تھا اور وہ وہی زیر علاج تھے۔
مولانا عبدالعزیز علوی نے آخری سانس اسپتال میں لی اور دنیا کو الوداع کیا۔ نمازجنازہ کل 11 دسمبر صبح دس بجےجامعہ سلفیہ فیصل آباد ادا کی جائے گی۔
سینیٹڑ پروفیسر سینیٹر ساجد میر ناظم اعلی ڈاکٹر عبدالکریم کی طرف سے مرحوم کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے دینی علوم کے حاملین اور ادارے ایک عظیم استاد اور عالم دین سے محروم ہوگئے۔
Comments
0 comment