امن معاہدے کی حتمی عبارت پر اتفاق ہو چکا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف کا اعلان
Webdesk
|
12 Jun 2026
اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ امن معاہدے کی حتمی اور طے شدہ عبارت پر اتفاق ہو چکا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ثالثی کوششوں کے دوران امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے خواہشمندوں کی منفی مہم سے آگاہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شور کو نظر انداز کرتے ہوئے تصدیق کر سکتے ہیں کہ امن معاہدے کے حتمی مسودے پر اتفاق ہوچکاہے۔
پاکستان فریقین کے ساتھ قریبی طور پر اگلے اقدامات کو حتمی شکل دینے کے لیے کام کر رہا ہے، امن کبھی بھی اتنا قریب نہیں تھا جتنا اب ہے۔
وزیر اعظم نے صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس، وزیرخارجہ مارکو روبیو، اسٹیو وٹکوف کو ٹیگ کیا، انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کو بھی ٹیگ کیا۔
Comments
0 comment