امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر یونیورسٹی غیر معینہ مدت تک بند

امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر یونیورسٹی غیر معینہ مدت تک بند

تمام کیمپس بھی بند رہیں گے
امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر یونیورسٹی غیر معینہ مدت تک بند

ویب ڈیسک

|

19 Mar 2025

کوئٹہ میں واقع بلوچستان یونیورسٹی اور اس کے تمام کیمپس کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ 

یونیورسٹی انتظامیہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے۔ تدریسی سرگرمیاں آن لائن موڈ پر منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ یونیورسٹی کی ٹرانسپورٹ سروس بھی غیر معینہ مدت تک معطل کر دی گئی ہے۔

بلوچستان یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی میں بھی طالبات کے لیے آن لائن کلاسز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح، بلوچستان آئی ٹی یونیورسٹی (بیوٹمز) میں تمام کلاسز عید الفطر تک معطل کر دی گئی ہیں، اور تدریسی عمل مکمل طور پر آن لائن ہوگا۔

تاہم، بلوچستان یونیورسٹی کے ژوب اور مسلم باغ کیمپس میں تدریسی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے طلباء اور اساتذہ سے آن لائن نظام کے ذریعے تدریسی عمل کو جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے طلباء اور عملے سے تعاون کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!