امن و امان کی ابتر صورتحال، باجوڑ گرینڈ جرگے کا اعلامیہ جاری

امن و امان کی ابتر صورتحال، باجوڑ گرینڈ جرگے کا اعلامیہ جاری

صورتحال کے پیش نظر رات نو بجے کے بعد کوئی مارا گیا تو اس کا خون معاف تصور ہوگا۔
امن و امان کی ابتر صورتحال، باجوڑ گرینڈ جرگے کا اعلامیہ جاری

Webdesk

|

27 Nov 2024

باجوڑ :امن و امان کی ابتر صورتحال ، باجوڑ امن جرگہ نے سول کالونی خار میں گرینڈ جرگے کا اعلامیہ جاری کردیا، باجوڑ میں رات 9 بجے کے بعد بلا ضرورت نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا کہ باجوڑ میں ٹارگٹ کلنگ، چوری ڈاکے اور دیگر بدامنی کے صورتحال کے پیش نظر رات نو بجے کے بعد کوئی مارا گیا تو اس کا خون معاف تصور ہوگا۔

اگر کوئی شخص قتل ہوا تو پولیس ایف آئی آر درج نہیں کرے گی۔ کسی بھی شخص کو کسی دوسرے گائوں میں جانے کی ضرورت پڑے تو وہاں کسی کو آگاہ کیا جائے گا۔

 8 دسمبر کو ودودیہ ہال میں ملاکنڈ ڈویژن کے تمام سیاسی و قبائلی مشران کا ایک اور جرگہ منعقد ہوگاجرگہ میں ملک گل کریم خان، ملک شاہین خان، حاجی سردار، سید اخونزادہ چٹان، حاجی اکبر جان، شیخ جہانزادہ، خار بازار صدر واجد علی، شاہ نصیر خان سمیت دیگر درجنوں مشران شریک تھے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!