پاکستان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا

پاکستان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
پاکستان میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار کو ہوگا

Webdesk

|

28 Feb 2025

پشاور: پشاور میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔۔


اوقاف ہال پشاور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کی سربراہی چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد نے کی۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھاکہ ملک میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں جس کے بعد پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخیبر آزاد کی سربراہی میں اوقاف ہال میں منعقد ہوا۔

پنجاب کی زونل کمیٹی کا کہنا ہے کہ لاہور میں چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند نظر نہ آنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔ اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کا کہنا تھاکہ بلوچستان کے کسی شہر سے اب تک چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

چاند سے متعلق باضابطہ اعلان مرکزی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کریں گے۔

کراچی میں بھی زونل کمیٹی کو چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ، ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی زونل کمیٹی کو اب تک چاند کی رویت کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح 5 بج کر 44 منٹ پرچاند کی پیدائش ہوئی ہے اور چاند نظر آنے کیلئے اس کی عمر 16 سے 18 گھنٹے ہونی چاہیے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بادل موجود ہیں، بلوچستان اورپنجاب میں مطلع صاف ہے۔

 سپارکو کا کہنا تھا کہ چاندصبح 5:44 بجے پیدا ہوا ہے، غروب آفتاب کے وقت عمر12گھنٹے ہوگی، چاند کی کم بلندی اور فاصلے کی وجہ سے آج نظر آنا مشکل ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!