امریکا سمیت مختلف ممالک سے مزید 118 پاکستانی بے دخل

امریکا سمیت مختلف ممالک سے مزید 118 پاکستانی بے دخل

سعودی عرب سے پاسپورٹ گم ہونے، بلیک لسٹ، معاہدے کی خلاف ورزی اور غیر قانونی کام کرنے کے الزامات پر 61 پاکستانیوں کو بیدخل کیا گیا۔
امریکا سمیت مختلف ممالک سے مزید 118 پاکستانی بے دخل

Webdesk

|

9 Feb 2025

 کراچی: امریکا ، جاپان، کوریا سینیگال، تھائی لینڈ سمیت 16 ممالک سے  مزید 118  سے پاکستانیوں کو بیدخل کر دیا گیا۔ بعض کو کراچی پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔

امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے پاسپورٹ گم ہونے، بلیک لسٹ، معاہدے کی خلاف ورزی اور غیر قانونی کام کرنے کے الزامات پر 61 پاکستانیوں کو بیدخل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق غیر قانونی طور پر عراق میں داخل ہونے اور زائد المعاد قیام پر 15 پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا جبکہ عمان سے 7 پاکستانیوں کو غیر قانونی داخل ہونے، آجر کی جانب سے ملازمت سے برطرف کرنے اور بلیک لسٹ ہونے پر واپس بھیجا گیا۔

اس کے علاوہ امریکا میں ایک پاکستانی کو ناقابل قبول قرار دے کر واپس بھیجا گیا، کوریا میں بھی ایک پاکستانی کو داخل نہیں ہونے دیا گیا جبکہ تھائی لینڈ میں ہوٹل کی بکنگ نہ ہونے اور اخراجات کی رقم کم ہونے پر 2 پاکستانیوں کو انٹری نہیں دی گئی۔

سعودی عرب ، قطر سمیت 10 ممالک سے مزید سیکڑوں پاکستانی بیدخل ، 15 کراچی ایئرپورٹ پر گرفتارذرائع کا بتانا ہے کہ بحرین، یوگنڈا، کینیا، قبرص، مراکش، کوریا، سینیگال، بوسٹوانہ سے ایک ایک پاکستانی کو ڈی پورٹ جبکہ جاپان میں 2 پاکستانیوں کو وزٹ ویزا کے لیے مطمئن نہ کرسکنے پر ملک سے نکال دیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!