امریکی ٹیرف پر پاکستان کا ردعمل آگیا
ترجمان دفتر خارجہ نے حکومتی پلان بتادیا

ویب ڈیسک
|
10 Apr 2025
امریکا کی جانب سے عائد کیے جانے والے ٹیرف پر پاکستان نے دو ٹوک ردعمل دے دیا۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے نافذ کیے گئے ٹیرف کو ہم دیکھ رہے ہیں، اس معاملے میں وزیراعظم نے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیرف کا ترقی پذیر ممالک پر اثر ہو رہا ہے، ٹیرف والے معاملے کو حل کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکا نے پاکستان سمیت دیگر ممالک پر اضافی ٹیرف عائد کیا ہے، جس میںں نرمی کرتے ہوئے ٹرمپ نے مہلت دے دی ہے۔
Comments
0 comment