مریم نواز کا اسکرپٹ رائٹر ان کو غلط راہ پر لے جارہا ہے، شرجیل میمن

مریم نواز کا اسکرپٹ رائٹر ان کو غلط راہ پر لے جارہا ہے، شرجیل میمن

نفرت پھیلانے کے بجائے متحد ہو کر چیلنجوں کا مقابلہ کریں۔
مریم نواز کا اسکرپٹ رائٹر ان کو غلط راہ پر لے جارہا ہے، شرجیل میمن

Webdesk

|

5 Oct 2025

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی سپورٹ نہ کرے۔

 پنجاب حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کی آڑ میں وزیر اعظم شہباز شریف کو نشانہ بنا رہی ہے، وزیراعلی کا اسکرپٹ رائٹر ان کو غلط راہ پر لے جارہا ہے، نفرت پھیلانے کے بجائے متحد ہو کر چیلنجوں کا مقابلہ کریں۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے اہم پریس کانفرنس میں کہا کہ سیلاب سے تباہی پر پی پی اور سندھ حکومت نے پنجاب کے بھائیوں کیلیے کوششیں تیز کیں۔

 بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کیے لیکن پنجاب حکومت کی طرف سے پیپلز پارٹی کے خلاف من گھڑت مہم چلائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے چند دنوں سے یکطرفہ مہم پنجاب حکومت کی جانب سے چلائی جا رہی ہے، اس وقت پنجاب کے لوگوں کی مدد کیلیے پورے پاکستان کو آگے آنا چاہیے، سیلابی صورتحال پر بلاول بھٹو زرداری نے وفاق اور وزیر اعظم شہباز شریف سے اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ بننے والے ممالک اور عالمی برادری سے امداد کی اپیل بنتی ہے، وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان پیکج کیلیے بھی بی آئی ایس پی کا ڈیٹا استعمال کیا، بی آئی ایس پی کو پارلیمنٹ نے قانون کے ذریعے قانونی حیثیت فراہم کی، کہا جا رہا تھا کہ کوئی خوددار شخص کیسے عالمی برادری سے اپیل کر سکتا ہے۔

 ہماری اپیلیں وفاقی حکومت سے تھیں اس کا منفی ردعمل پنجاب حکومت سے آ رہا تھا، وزیر اعظم شہباز شریف کے شکرگزار ہیں کہ عالمی برادری سے اپیل کی۔

پنجاب حکومت پی پی کو نشانہ بنا رہی ہے مگر ان کا اصل ہدف وفاقی حکومت ہے۔ ہم وفاقی حکومت کا حصہ نہیں لیکن ان کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

 وفاقی حکومت کے خلاف پنجاب حکومت کو اس سازش میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ایسا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ پی پی وفاق کو سپورٹ نہ کرے، پنجاب حکومت کا وفاقی حکومت کے ساتھ حسد جیسا رویہ سمجھ سے باہر ہے۔

پیپلز پارٹی کی آڑ میں وزیر اعظم کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ مشکل حالات میں سیاست نہیں کر رہے ہم پنجاب کے بھائیوں کیلیے پریشان ہیں، سیاست وہ کر رہے ہیں جو کام کم اور ٹک ٹاک پر زیادہ توجہ دے رہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!