مریم نواز نے پی ٹی آئی کو دہشت گرد جماعت قرار دے دیا، پابندی کا مطالبہ

مریم نواز نے پی ٹی آئی کو دہشت گرد جماعت قرار دے دیا، پابندی کا مطالبہ

مریم نواز نے وفاق سے پی ٹی آئی پر پابندی کی سفارش کردی
مریم نواز نے پی ٹی آئی کو دہشت گرد جماعت قرار دے دیا، پابندی کا مطالبہ

ویب ڈیسک

|

4 Dec 2024

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہوئے پنجاب اور پاکستان میں اس کی پابندی کا مطالبہ کردیا۔

لاہور میں ستھرا پاکستان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ اڈیالہ میں بیٹھے ایک شخص سے جیل نہیں کاٹی جارہی اور وہ ہر دوسرے دن اپنے انتشاریوں کو چڑھائی کی ہدایت کردیتا ہے۔

مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ پنجاب نے 24 نومبر کے احتجاج کی کال کو مسترد کیا جس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں، ہمیں اب ملک کی ترقی کا سوچنا اور اسے آگے لے کر جانا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ میں بطور پاکستانی ملک میں آگ نہیں لگا سکتی، نو مئی کو انہوں نے ملک، پنجاب اور وفاق پر حملہ کیا، یہ احتجاج نہیں بلوے کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جب سی ایم ایچ اسپتال گئی گئی تو ایک ہی لائن میں رینجرز اور پنجاب پولیس کے جوان پڑے تھے، وارڈ میں داخل ہوئی تو سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ روؤں یا کس دیوار پر اپنا سر ماروں؟ انہوں نے کہا کہ رینجرز اورپولیس اہلکاروں نے بتایا کہ گھیر کر کیلوں والے ڈنڈے سے تشدد کیا گیا، پولیس اہلکار کی کھوپڑی فریکچر ہوئی اور ان کی سرجری ہوئی تھی۔

مریم نواز نے کہا کہ 24 نومبر کے احتجاج کے دوران ہمارے 170 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے اور وہ بستروں پر ہیں، اب وقت ہے کہ پی ٹی آئی جیسی انتشاری جماعت کا پنجاب اور ملک سے خاتمہ کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تجاکہ  پچیس تیس روپے والی روٹی آج 12 روپے میں مل رہی ہے، ملک جمود سے نکل آیا ہے، سارے اعشاریے بہتر ہورہےہیں اس لیے ان کو تکلیف ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ یہ خطرناک لوگ اور دہشت گردوں کا ایک گروہ ہے جس کو پاکستان سے ختم ہوجانا چاہیے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!