مصطفی عامر قتل کیس، معروف اداکار کا بیٹا سنگین الزام میں گرفتار

ویب ڈیسک
|
22 Feb 2025
مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش کے دوران پولیس نے کراچی کے علاقے کراچی ڈیفنس میں منشیات کی خرید و فروخت کے ایک بڑے نیٹ ورک کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے معروف اداکار کے بیٹے سمیت کئی افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے ارمغان اور شیراز اکے انکشافات کی روشنی میں منشیات کے نیٹ ورک پر بھی گھیرا تنگ کیا ہے جس کے تحت ساجد حسن کے بیٹے کو بھی حراست میں لیا گیا۔
پولیس کے مطابق، کراچی ڈیفنس میں رہائش پذیر کئی معروف شخصیات کے بچے منشیات کی تجارت میں ملوث پائے گئے ہیں۔
مصطفی عامر کیس، جو ملک کی تاریخ کے ہائی پروفائل کیسز میں سے ایک بن چکا ہے، میں مزید بڑے ناموں کے سامنے آنے کے امکانات ہیں۔
پولیس کی جانب سے جاری اپریشن میں مزید گرفتاریاں ہو سکتی ہیں، جبکہ تفتیش جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کو گرفتار کیا ہے۔
Comments
0 comment