مصطفی قتل کیس، پولیس افسر کی جانب سے ارمغانِ کی سہولت کاری کا انکشاف

مصطفی قتل کیس، پولیس افسر کی جانب سے ارمغانِ کی سہولت کاری کا انکشاف

پولیس نے بھی ڈیوٹی افسر کے ملوث ہونے کی تصدیق کردی
مصطفی قتل کیس، پولیس افسر کی جانب سے ارمغانِ کی سہولت کاری کا انکشاف

ویب ڈیسک

|

25 Feb 2025

ڈیفنس سے لاپتہ ہونے والے 23 سالہ نوجوان مصطفی عامر کے اغوا اور قتل کیس میں پولیس اہلکار کی جانب سے ملزم ارمغان کی سہولت کاری کا انکشاف ہوا ہے۔

مصطفیٰ اغواء اور قتل کیس کی تحقیقات میں تفتیشی حکام نے مبینہ طور پر ارمغان کی سہولت کاری میں پولیس اہلکار کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔

تفتیشی حکام کے مطابق گزری تھانے میں تعینات اہلکار کا ارمغان کے ساتھ کال ڈیٹا ریکارڈ ملا ہے۔ کہ گذری تھانے میں تعینات پولیس اہلکار کا ارمغان کے ساتھ کال ڈیٹا ریکارڈ ملا ہے۔ حکام نے کہا کہ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ سے قبل ایک ل

لڑکی پر تشدد سے متعلق ارمغان کے خلاف کارروائی نہ کرنے میں اہلکار ملوث تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر ملوث اہلکار کے خلاف کارروائی کی گئی، اے ایس آئی ندیم کو اے وی سی سی نے حراست میں نہیں لیا، واقعے کے وقت وہ گزری تھانے میں ڈیوٹی افسر تھا۔

اسد رضا نے کہا کہ اہلکار کی انکوائری کے لیے ایس پی کو کہا ہے کہ انکوائری مکمل ہونے کے بعد اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!