مستونگ: گاڑی پر فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ جاں بحق
لیویز حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کو نواب غوث بخش اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Webdesk
|
12 Aug 2024
بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ گاڑی پر فائرنگ سے لقمہ اجل بن گئے۔
لیویز حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ مستونگ کے علاقے کھڈکوچہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر پنجگور کی گاڑی پر فائرنگ کی ، جس سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر بلوچ اور ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک بلوچ زخمی ہوگئے۔
لیویز حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دونوں زخمیوں کو نواب غوث بخش اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب کمشنر قلات کا کہنا ہے کہ مستونگ میں فائرنگ سے زخمی ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ خالق حقیقی سے جاملے۔
ڈسٹرکٹ کونسل پنجگور کے چیئرمین عبدالمالک بلوچ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
Comments
0 comment