موبائل اور انٹرنیٹ بندش کے حوالے سے محسن نقوی کا اہم اعلان
Webdesk
|
11 Jul 2024
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام کے لئے ہرممکن تعاون فراہم کریں گے۔
نشترپارک کراچی کے دورے کے موقع پر محسن نقوی نے کہاکہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے موقع پر ڈرون کے استعمال پر پورے ملک میں پابندی ہےجبکہ انٹرنیٹ یا موبائل فون کی بندش کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں صوبوں کی مشاورت سے ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون کی بندش کا فیصلہ زمینی حقائق اور سکیورٹی صورتحال کے مطابق کریں گے کوشش ہے کہ شہریوں کو تکلیف نہ ہو۔
انہوں نے کہاکہ وفاق قیام امن کیلئے سندھ حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا،جلوسوں و مجالس کی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی انتظامیہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کرائے، مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کی سکیورٹی پر بھرپور توجہ دی جائے جلوسوں اور مجالس کے لئے پیشگی پلان تیارکرکے داخلی اور خارجی راستوں پرسخت سیکورٹی حصار بنایا جائے۔
Comments
0 comment