مون سون بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

مون سون بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

مون سون سسٹم کے سبب بھمبرآزادکشمیر میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی۔
مون سون بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کا اہم بیان

Webdesk

|

28 Jul 2024

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائوں کے باعث آج سے بدھ تک ملک میں شدید بارشیں ہوں گی۔

بیان میں کہا گیا کہ مون سون سسٹم کے سبب بھمبرآزادکشمیر میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے برساتی نالوں میں طغیانی آگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، اسلام آباد، پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں بارش متوقع ہے۔

ادھر گجرات میں تیز ہواں کے ساتھ بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیرآب آ گئے اور سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوگیا۔

عمر کوٹ، بدین ،سانگھڑ، میرپورخاص اوردیگر ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کراچی میں کل سے بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!