میں جیل جانے والی پہلی خاتون قیدی تھی،مریم نواز کا دعویٰ
مجھے جیل میں تشدد اور تضحیک کا نشانہ بھی بنایا گیا، مریم نواز
ویب ڈیسک
|
24 Nov 2025
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی وہ پہلی خاتون تھیں جنہیں جیل بھیجا گیا، اور دورانِ حراست انہیں “ظلم اور تشدد” کا سامنا کرنا پڑا۔
کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے سخت ترین حالات کے باوجود کبھی انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کیا، حتیٰ کہ اس وقت بھی جب پارٹی کی اعلیٰ قیادت جیل میں تھی۔
انہوں نے بظاہر تحریکِ انصاف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “وہی جماعتیں انتخابات کا بائیکاٹ کرتی ہیں جنہیں اپنی شکست یقینی نظر آئے۔”
مریم نواز کے اس بیان پر سیاسی حلقوں میں بحث جاری ہے، جبکہ مخالف جماعتوں کی جانب سے ردِعمل آنے کا امکان ہے۔
Comments
0 comment