میرے پاس آئیڈیا ہے جس سے سب کو روزگار اور سہولیات ملیں گی، ملک ریاض
ویب ڈیسک
|
17 Oct 2024
معروف پاکستانی بزنس ٹائیکون ملک ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر انہیں موقع دیا جائے تو وہ ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں۔
اپنے حالیہ بیان میں ملک ریاض حسین نے کہا کہ پاکستان آج اپنے بدترین معاشی دور سے گزررہا ہے اور حالیہ سالوں کے دوران ملک میں ظلم کو تشدد میں بھی اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں نفرت کی دیواریں گرا کر ظلم کا خاتمہ اور کاروباری ماحول بنایا جائے تو میرے پاس زبردست آئیڈیاز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے آئیڈیاز پر عمل کر کے پاکستان کی تمام آبادی کو بنیادی سہولیات، روزگار، تعلیم اور صحت کی سہولیات بہت آسانی کے ساتھ دی جاسکتی ہیں۔
ملک ریاض نے یہ بھی کہا کہ اگر میرے مشورے پر عمل کیا جائے تو پاکستان میں ریئل اسٹیٹ کے شعبے کو ایک بار پھر اپنے پیروں کر کھڑا کیا جاسکتا ہے۔
Comments
0 comment