بریکنگ: نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں بھی بری، کرپشن کے تینوں مقدمات ختم

بریکنگ: نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں بھی بری، کرپشن کے تینوں مقدمات ختم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں بھی بری کردیا
بریکنگ: نواز شریف العزیزیہ ریفرنس میں بھی بری، کرپشن کے تینوں مقدمات ختم

Webdesk

|

12 Dec 2023

 

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگ کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف دائر العزیزیہ کرپشن ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں نواز شریف کو عدالت نے العزیزیہ ریفرنس میں بری کردیا۔

عدالتی فیصلے کے بعد لیگی کارکنان کے نعروں سے اسلام آباد ہائیکورٹ کی عمارت گونج اٹھی جبکہ کارکنان نے سڑک پر کھڑے ہوکر بھی شدید نعرے بازی کی اور وزیراعظم نواز شریف کے نعرے دہراتے رہے۔

نواز شریف کی آمد اور عدالتی میں پیشی کی مناسبت سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ نواز شریف کے خلاف نیب نے تین ریفرنسز بنائے تھے، ایون فیلڈ ریفرنس اور العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو بری کیا جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں احتساب عدالت نے بری کردیا تھا۔ یعنی نواز شریف پر دائر کرپشن کے تینوں مقدمات ختم ہوگئے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!