نادرن بائی پاس مویشی منڈی 2025 کا میلہ سج گیا

نادرن بائی پاس مویشی منڈی 2025 کا میلہ سج گیا

مویشی دوست منڈی 2025 میں شہریوں کا رجحان بڑھنے لگا ہے
نادرن بائی پاس مویشی منڈی 2025 کا میلہ سج گیا

Webdesk

|

23 Apr 2025

کراچی : ایشیا کی سب اے بڑی بڑی مویشی منڈی ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری اب تک مویشی منڈی لائے گئے قربانی کے جانوروں کی تعداد 22 سو سے تجاوز کرچکی ہے۔

مویشی دوست منڈی 2025 میں شہریوں کا رجحان بڑھنے لگا ہے جبکہ خریداروں نے جانوروں کا بھاؤ تاؤ شروع کردیا ہے کئی سودے بننے لگے ہیں۔

 ہالانی سندھ کے بیوپاری حسن نے کہا کہ میرے 3 جانور فروخت ہوچکے ہیں،حسن نامی بیوپاری ہالانی نے بتایا کہ میں 15 مویشی لیکر منڈی لایا ہوں ادھر گڈاپ کے بیوپاری نے بھی ایک جانور فروخت کردیا ۔

گڈاپ سے سفیان نامی بیوپاری 24 قربانی کے جانور لیکر مویشی منڈی پہنچا ہے سہراب گوٹھ کے بیوپاری نصیب اللہ کا بھی ایک جانور فروخت ہوچکا ہے۔

نصیب اللہ 3 سے 7 من کے 15 جانور لیکر منڈی میں موجود ہے پنجاب کے علاقے ملتان اور گوجرہ سے بیوپاری سیف نے کہا کہ وہ 65 جانور نادرن بائی پاس مویشی منڈی  لیکر آیا ہے بیوپاری سیف کے پاس 4 من سے 12 من تک کے جانور موجود ہیں ۔

 میمن گوٹھ کا بیوپاری ساجد بھی 38جانور لیکر مویشی منڈی پہنچا ہے ایوب گوٹھ کے بیوپاری شانی کے پاس دل کو لبھا دینے والے55  قربانی کے موجود ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!