نجکاری کے بعد پی آئی اے کا نام کیا ہوگا؟ بڑی خبر سامنے آگئی
Webdesk
|
24 Dec 2025
کراچی: قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی کامیاب نجکاری کے بعد اب اس کے نئے نام اور لوگو سے متعلق بڑی خبر سامنے آ گئی۔
قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی نجکاری کا عمل گزشتہ روز کامیابی سے طے پایا۔ عارف حبیب کنسورشیم نے اس کی سب سے زیادہ 135 ارب روپے کی بولی دے کر خرید لیا۔
پی آئی اے کی نجکاری کے بعد اب اس کا نیا نام کیا ہوگا اور لوگو کیسا ہوگا؟ اس حوالے سے بڑی خبر سامنے آ چکی ہے۔سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے بعد بھی حکومت پہلے ہی اس کی قومی شناخت برقرار رکھنے کا فیصلہ کر چکی ہے۔
اس لیے نجکاری ہونے کے باوجود یہ قومی ایئر لائن ہی کہلائے گی اور اس کا نام بدستور پی آئی اے ہی رہے گا، جب کہ اس کا معروف لوگو بھی تبدیل نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی خریداری کے بعد نئے سرمایہ کار کو انتظامی اور مالی اصلاحات کی اجازت ہو گی۔
تاہم قومی فضائی کمپنی کا قومی تشخص، برانڈ اور شناخت سے متعلق معاملات برقرار رہیں گے اور اس کی تاریخی اور علامتی حیثیت کو متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا۔
Comments
0 comment