نان فائلرز کے موبائل لوڈ اور کال پر 75 فیصد ٹیکس، بیرون ملک جانے پر پابندی
ویب ڈیسک
|
12 Jun 2024
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2024-2025 کے بجٹ میں نان فائلرز پر بڑی پابندیاں اور ٹیکس نافذ کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
حکومت نے بجٹ میں نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز جبکہ نان فائلرز موبائل صارفین پر 75 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے، اس حوالے سے فنانس بل کے ذریعے ٹیکس قوانین میں ترامیم تجویز کی گئی ہے،
چیئرمین ایف بی آر سے جب پوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ نان فائلر موبائل صارفین پر 75 فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔ نان ایکٹو ٹیکس پیئر موبائل صارفین کی کال پر75فیصد ٹیکس ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ نان فائلر کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز دی ہے اور اب ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے تاہم حج و عمرہ اور تعلیمی سفر پر انہیں خاص چھوٹ دی جائے گی۔
Comments
0 comment