انتخابات جیت یا ہار کا نام نہیں، عوامی مینڈیٹ کی انتخابی مشق ہے، آرمی چیف
ویب ڈیسک
|
10 Feb 2024
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نےلیکشن میں عوام کے بڑی تعداد میں نکلنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو انتشار اورعدم برداشت کی سیاست سے آگے بڑھنے کے لیے مستحکم ہاتھوں کی ضرورت ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ انتشار اور پولرائزیشن 250 ملین آبادی والے ترقی پسند ملک کے لیے موزوں نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ قوم کو انتشار اور عدم برداشت کی سیاست سے آگے بڑھنے کے لیے مستحکم ہاتھوں اور ایک فائدے مند اور معاف کرنے کے رابطے کی ضرورت ہے۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ انتخابات میں عوام کا آزادانہ اور بلا ورک ٹوک بڑی تعداد میں نکل کر حق رائے دہی استعمال کرنا جمہوریت کے عزم کا ثبوت ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انتخابات جیت اور ہار کا مقابلہ نہیں بلکہ عوام کے مینڈیٹ کا تعین کرنے کی مشق ہے۔
Comments
0 comment