کے پی کے کو بجلی 10 روپے فی یونٹ فروخت سے متعلق قرارداد جمع

کے پی کے کو بجلی 10 روپے فی یونٹ فروخت سے متعلق قرارداد جمع

ضرورت کے مطابق پہلے بجلی خیبر پختونخوا کو دی جائے بعد ازاں دوسرے صوبوں کو فراہم کی جائے۔
کے پی کے کو بجلی 10 روپے فی یونٹ فروخت سے متعلق قرارداد جمع

Webdesk

|

21 Jun 2024

پشاور: خیبر پختونخوا کو بجلی 10روپے فی یونٹ فروخت کرنے سے متعلق قرارداد صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی۔

حکومتی رکن فضل الہیٰ کی جانب سے قرارداد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا بجلی بنانے کے ساتھ ملک کو بجلی فراہم کرتا ہے۔ خیبر پختونخوا بجلی بناتا ہے اور وفاق 70 سے 80 روپے فی یونٹ بجلی فروخت کرتا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بجلی لوڈشیڈنگ بھی خیبر پختونخوا کے شہریوں کو برداشت کرنا پڑتی ہے ، اس لیے یہ اسمبلی وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرتی ہے کہ خیبر پختونخوا کو 10 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی جائے اور لوڈشیڈنگ سے مستثنا قرار دیا جائے۔

 ضرورت کے مطابق پہلے بجلی خیبر پختونخوا کو دی جائے بعد ازاں دوسرے صوبوں کو فراہم کی جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!