انٹر بورڈ کراچی نے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا

انٹر بورڈ کراچی نے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا

سائنس گروپ کا پرچہ صبح کی شفٹ میں لیا جائے گا۔کراچی سے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد طلبا شریک ہونگے۔
انٹر بورڈ کراچی نے امتحانات کا شیڈول جاری کردیا

Webdesk

|

23 May 2024

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا، جس کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے امتحانات یکم جون سے یکم جولائی تک ہونگے۔

ذرائع کے مطابق سائنس گروپ کا پرچہ صبح کی شفٹ میں لیا جائے گا۔کراچی سے انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 2 لاکھ 90 ہزار سے زائد طلبا شریک ہونگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سائنس گروپ کے امتحان کا وقت صبح 9 سے 12 بجے تک مقرر کیا گیا ہے، جبکہ جنرل گروپ کے طلبا کے امتحانی اوقات 2 سے 5 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں۔جنرل گروپ کے طلبا دوپہر کی شفٹ میں امتحان دیں گے۔

 اس سے قبل یہ اعلان سامنے آیا تھا کہ امتحانات 28 مئی ہوں گے۔ مگر بعد میں تاریخ تبدیل کردی گئی۔

اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے وزیر یونیوسٹیز اینڈ بورزڈ محمد علی ملکانی کی ہدایت پر اعلان کردیا ہے کہ کراچی میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2024  اب 28مئی کے بجائے یکم جون سے شروع ہوں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!