نور عالم خان کا خاندان اور دوستوں کے ہمراہ جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان

نور عالم خان کا خاندان اور دوستوں کے ہمراہ جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان

فضل الرحمان کی سیاسی بصیرت کا ہر کوئی قائل ہے، متاثر ہوکر ہی جمعیت میں شامل ہوا، نور عالم خان
نور عالم خان کا خاندان اور دوستوں کے ہمراہ جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان

آفتاب مہمند

|

23 Dec 2023

پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما نور عالم خان نے جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

پشاور میں سابق ایم این اے نور عالم خان کی رہائش گاہ پر جے یو آئی کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمان کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی جس میں نور عالم خان جے یو آئی میں باضابطہ طور شمولیت کا اعلان کیا۔

جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا عطاالرحمن اور دیگر قائدین نے پارٹی میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر صوبائی صدر جے یو آئی نے کہا کہ نور عالم خان اور انکے پورے خاندان کو جے یو آئی میں خوش آمدید کہتا ہوں، جے یو آئی کو حکومت بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

نور عالم خان کا کہنا تھا کہ جمیعت کیساتھ پہلے بھی بہتر تعلقات  تھے ہمیشہ ملک کی بقا کی بات کی ہے، مولانا فضل الرحمان جو کہتا ہے وہ سچ ثابت ہوتا ہے، جے یو آئی کی قیادت کا گھر آنے پر مشکور ہوں، جے یو آئی قیادت کیساتھ پہلے سے ہی اچھے دوستانہ مراسم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی بصیرت کا ہر کوئی قائل ہے اور اُن کی قائدانہ صلاحیتوں سے متاثر ہوکر ہی جمعیت میں شامل ہوا ہوں۔ جے یو آئی نے سخت سے سخت حالات میں بھی کبھی کوئی گملا بھی نہیں توڑا۔

 انہوں نے کہا کہ میں اور میری تمام فیملی اور دوست جے یو آئی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں، جیل میں لاڈلے کو دیسی مرغ اور ورزش کی مشینیں تک فراہم کی گئی ہیں، چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ تمام قیدیوں کو یکساں حقوق دیئے جائیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!