نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات ملتوی

ویب ڈیسک
|
8 Apr 2025
امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر نویں اور میٹرک کے امتحانات ملتوی
بنوں: وزیرستان کے بنوں ڈویژن بورڈ کے زیرِ انتظام ہونے والے نہم اور دہم جماعت کے سالانہ امتحانات کو کچھ دنوں کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔
بنوں بورڈ کے ترجمان کے مطابق، طلباء و طالبات کی سہولت اور نگراں عملے کی بہتری کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ امتحانات کا نیا شیڈول جلد ہی جاری کر دیا جائے گا۔
بتایا گیا ہے کہ نہم اور دہم جماعت کے امتحانات اصل میں 8 اپریل سے شروع ہونے تھے، لیکن کچھ انتظامی وجوہات کی بنا پر انہیں عارضی طور پر مؤخر کرنا پڑا۔ بورڈ کی جانب سے والدین اور طلباء سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ بورڈ کی سرکاری ویب سائٹ اور نوٹیفکیشنز پر نظر رکھیں تاکہ نئے امتحانی تاریخوں سے متعلق اپ ڈیٹ رہ سکیں۔
Comments
0 comment