نواز شریف کی وزیراعظم ، سپہ سالار اور افواج پاکستان کو مبارکباد
اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا ۔

Webdesk
|
10 May 2025
لاہور : سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر وزیراعظم، سپہ سالار اور افواج پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک، امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نے جاری بیان میں کہا کہ اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا ۔
انہوں نے کہا کہ میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔پاکستان زندہ باد
Comments
0 comment