نواز شریف میڈیکل چیک اپ کیلیے جلد لندن روانگی کا فیصلہ
نواز شریف سعودی عرب سے عمرہ ادا کرتے ہوئے لندن جائیں گے
ویب ڈیسک
|
19 Mar 2024
نواز شریف نے رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب اور پھر چیک اپ کیلیے لندن جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف رمضان کے آخری عشرے میں عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے اور پھر وہاں سے لندن جائیں گے۔
شیڈول کے مطابق نواز شریف کی عید لندن میں ہوگی۔ ان کے ساتھ کئی اور لیگی رہنما بھی جائیں گے جنہیں قریب سمجھا جاتا ہے۔
ن لیگ کی جانب سے لندن روانگی کو طبی وجہ قرار دیا جارہا ہے جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نواز دو ڈھائی ماہ بعد پاکستان واپس آجائیں گے۔
واضح رہے کہ نواز شریف کئی سالوں کی خودساختہ جلاوطنی گزار پر الیکشن سے قبل پاکستان پہنچے جس کے بعد مقدمات میں انکی ضمانتیں ہوئیں۔
Comments
0 comment