نئی 500 ای وی بسیں، حکومت سندھ نے خوشخبری سنادی
Webdesk
|
18 May 2026
کراچی: حکومت سندھ نے 500 نئی ای وی بسوں کی منظوری دے دی جو کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اورنگی، بنارس اور دیگر علاقوں میں بس سروس شروع کریں گے، مختلف روٹس پر بھی نئی بسیں چلائی جائیں گی، تین نئے روٹس شروع کر رہے ہیں،سندھ بھر میں بسوں کا نیٹ ورک بڑھا رہے ہیں۔
شرجیل میمن کے مطابق جو نشاندہی کی گئی حکومت اس پر کام کر رہی ہے، حکومت سندھ نے 500 نئی ای وی بسوں کی منظوری دے دی ہے، ٹنڈو الہ یار ،خیر پور اور روہڑی سمیت نئے روٹس شروع کیے ہیں، کراچی میں گلشن معمار سے نیا روٹ شروع کیا ہے۔
رکن ایم کیو ایم معاذ محبوب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میرے حلقے سمیت ہر جگہ گٹکا ماوا مل رہا ہے، یہ کام پولیس سرپرستی میں ہو رہاہے، منشیات کھلے عام بک رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ صاحب میرے حلقے میں چلیں میں نشاندہی کروں گا جس پر وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ گٹکا ماوے کی روک تھام کے لیے کام کر رہے ہیں۔
Comments
0 comment