نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا، اسٹیٹ بینک نے طلبا کو خوش خبری سنادی

نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا، اسٹیٹ بینک نے طلبا کو خوش خبری سنادی

اسٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن متعارف کرانے کیلیے انعامی مقابلے کا اعلان کردیا
نئے کرنسی نوٹوں کا اجرا، اسٹیٹ بینک نے طلبا کو خوش خبری سنادی

Webdesk

|

31 Jan 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن متعارف کرانے کیلیے انعامی مقابلے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹ متعارف کرانے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پیش کرنے کے لیے مقابلے کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی بینک نے مقابلے میں حصہ لینے کیلیے مقامی آڑسٹوں، ڈیزائنرز اور طلبہ کو مقابلے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

مرکزی بینک کی  جانب  سے بتایا گیا ہے کہ مقامی فنکار، ڈیزائنرز اور طلبہ اپنے ڈیزائن 11 مارچ تک اسٹیٹ بینک کو ارسال کرسکتے ہیں ۔ 7 مختلف  مالیت 10، 20، 50، 100، 500، 1000 اور 5000 نوٹوں کے نئے ڈیزائن پیش کرنے کیلیے تین ڈیزائنز کو فائنل کیا جائے گا اور پھر انہیں انعام سے بھی نوازا جائے گا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کامیاب قرار دیے جانے والے ڈیزائن کا فیصلہ کرنسی نوٹوں کے ماہرین کریں گے ، جس کے بعد فائنل ہونے والے ڈیزائن کو کابینہ سے منظور کرایا جائے گا ۔

تمام مالیت کے نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا کا عمل آئندہ 2 سال میں مکمل ہوگا ، تاہم اس کے ساتھ ساتھ موجودہ ڈیزائن کے تمام کرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت بھی برقرار رہے گی ۔ 

نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ جاری کرنے کے بعد پرانے ڈیزائن کے نوٹ مرحلہ وار اور بتدریج ترک کیے جائیں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!