پشاور میں دھماکا، افغان شہری سمیت 7 زخمی، بچے بھی شامل

پشاور میں دھماکا، افغان شہری سمیت 7 زخمی، بچے بھی شامل

دھماکا ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کیاگیا، ہدف اسکول نہیں پولیس موبائل تھی، ابتدائی تفتیش
پشاور میں دھماکا، افغان شہری سمیت 7 زخمی، بچے بھی شامل

ویب ڈیسک

|

5 Dec 2023

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے وارسک روڈ پر ٹائم ڈیوائس دھماکا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وارسک روڈ پر اسکول کے قریب نامعلوم افراد نے ڈیوائس نصب کی جو زور دار دھماکے سے پھٹ گئی، اس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے بیشتر بچے ہیں جو محنت کش ہیں جبکہ ایک 8 سالہ افغان شہری بھی زخمی ہوا ہے۔

دیگر زخمیوں کی شناخت احمد ضیا، جاوید، نیامت، چھ سالہ شاکر اللہ، 23 سالہ یوسف اور 24 سالہ سعد احمد کے ناموں سے ہوئی۔

ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی اور ہدف اسکول نہیں تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!