پاک بحریہ کے بیڑے میں 2 نئے جنگی بحری جہاز شامل

پاک بحریہ کے بیڑے میں 2 نئے جنگی بحری جہاز شامل

پاک بحریہ میں دو نئے بحری جنگی جہازوںپی این ایس بابر اور پی این ایس حنین کی بیک وقت باقاعدہ شمولیت کی پروقار تقریب جمعہ کو منعقد ہوئی۔
پاک بحریہ کے بیڑے میں 2 نئے جنگی بحری جہاز شامل

Webdesk

|

6 Sep 2024

کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہاہے کہ مضبوط نیوی سمندری سرحدوں کی حفاظت کی ضمانت ہے۔

یوم دفاع  کے موقع پر پاک بحریہ میں دو نئے بحری جنگی جہازوںپی این ایس بابر اور پی این ایس حنین کی بیک وقت  باقاعدہ شمولیت کی پروقار تقریب جمعہ کو منعقد ہوئی۔

تقریب میںصدر مملکت آصف زرداری بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔انہیں پاک بحریہ کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

جنگی جہازوں کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت کی تقریب میں ترکیہ کے نائب صدر اور وزیر دفاع نے بھی شرکت کی۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا،چیف آف نیول اسٹاف، کراچی شپ یارڈز اور مسلح افواج کے اعلی حکام بھی  تقریب میں شریک  ہوئے۔

پاک بحریہ کے فلیٹ میں شامل پی این ایس بابر ترکیہ میں  جبکہ  پی این ایس حنین رومانیہ میں تیار کیا گیا۔ بحری جہاز جدید ترین حربی قوت اور ٹیکنالوجی کے حامل ہیں۔

 تقریب سے خطاب میں مہمان خصوصی صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ یوم دفاع پر تقریب میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے۔

پاکستان کے جیو اکنامک مفادات کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کو مضبوط بنانا ہوگا،ملکی سمندری حدود کے دفاع کے لیے مضبوط بحریہ کی ضرورت ہے ۔

پی این ایس بابر اور حنین کی پاکستان نیوی کے بیڑے میں شمولیت کا خیرمقدم دونوں جہاز پاک بحریہ کی بڑھتی آپریشنل ذمہ داریاں پورا کرنے میں مدد دیں گے۔

صدر مملکت نے کہاکہ پی این ایس بابر اور حنین کی بحری بیڑے میں شمولیت ملکی بحری دفاعی صلاحیتیں مضبوط بنانے کی جانب اہم کامیابی ہے،جہاز روایتی ، غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے میں بحریہ کی آپریشنل تیاریوں میں اضافہ کریں گے۔

جہاز ترکیہ کے ساتھ ہماری مضبوط دوستی ، رومانیہ میں ڈچ ڈیمین شپ یارڈ پر اعتماد کی علامت ہیں، جہازوں سے پاک بحریہ کی ملکی سمندری حدود کے دفاع کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

صدر مملکت نے میری ٹائم سیکورٹی، علاقائی استحکام ، سمندری راستوں کی حفاظت میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہاکہ پاک بحریہ بحری تجارت کے مسلسل ترسیل کو یقینی بنا رہی ہے ۔پاک بحریہ ملک کی سمندری حدود کا دفاع کر رہی ہے۔

صدر مملکت نے پاکستان کی خودمختاری ، امن، خوشحالی اور استحکام برقرار رکھنے ، مادر ِوطن کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ یوم ِدفاع اور شہدا ہمیں ہماری مسلح افواج اور شہریوں کے حوصلے، اتحاد اور عزم کی یاد دلاتا ہے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!