پاک فوج نے ساتھیوں کی شہادت کا بدلہ لے لیا ، اورکزئی میں 30 خوارج ہلاک

6 hours ago

پاک فوج نے ساتھیوں کی شہادت کا بدلہ لے لیا ، اورکزئی میں 30 خوارج ہلاک

پاکستان میں دہشتگردی میں 46 فیصد اضافہ ہوا ہے
پاک فوج نے ساتھیوں کی شہادت کا بدلہ لے لیا ، اورکزئی میں 30 خوارج ہلاک

ویب ڈیسک

|

10 Oct 2025

سیکیورٹی فورسز نے فوجی افسران سمیت 11 جوانوں کی شہادت کا بدلہ لیتے ہوئے اورکزئی میں دہشتگردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے 30 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

یہ آپریشن لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق اور میجر طیب راحت سمیت 11 فوجی جوانوں کی شہادت کے بعد کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق فورسز نے انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کی جس کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فوجی اہلکاروں نے بہادری سے لڑتے ہوئے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کیا، ایک اور واقعے میں پاک فوج کے میجر سبطین شہید ہوئے۔

دوسری جانب ایک تازہ رپورٹ کے مطابق، بھارتی پراکسی نیٹ ورکس اور خوارج کے عناصر پاکستان میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں 2025 کی تیسری سہ ماہی کے دوران دہشتگرد حملوں میں 46 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (CRSS) کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں اس عرصے کے دوران 392 دہشتگرد حملے ہوئے جن میں 901 افراد جاں بحق اور 599 زخمی ہوئے۔ متاثرین میں عام شہری، سیکیورٹی اہلکار اور عسکریت پسند شامل ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سرحدی علاقوں کے قریب ہونے کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثرہ صوبے رہے، جو کل واقعات کا 90 فیصد ہیں۔

آرمی چیف کی زیر صدارت ہونے والی 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں فوجی قیادت نے واضح کیا کہ کسی بھی سیاسی یا بیرونی حمایت کے تحت دہشتگردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!