پاکستان 2050 میں آبادی کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا!

ویب ڈیسک
|
4 Feb 2025
اقوام متحدہ کی ورلڈ فرٹیلیٹی رپورٹ 2024 کے مطابق پاکستان میں شرحِ پیدائش 1994کے مقابلے میں کم ہوگئی ہے مگر 2050 تک پاکستان سب سے زیادہ آبادی والا تیسرا بڑا ملک بن جائے گا۔
آبادی میں مسلسل اضافہ، 2050 میں امریکہ اور انڈونیشیا کو پیچھے چھوڑنے کا امکان
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرحِ پیدائش میں اس کمی کے باوجود، تخمینے ظاہر کرتے ہیں کہ 2050 تک پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ملک بن جائے گا، جس سے وہ امریکا، انڈونیشیا، برازیل اور روس کو بھی پیچھے چھوڑ دے گا۔
پاکستان کی آبادی 1947 میں 31 ملین تھی، جو کہ 2023 کی مردم شماری کے مطابق 241 ملین تک پہنچ چکی ہے۔
2050 میں پاکستان کی آبادی 380 ملین سے تجاوز کر سکتی ہے
اقوام متحدہ کا تخمینہ ہے کہ 2050 تک پاکستان کی آبادی 380 ملین سے زائد ہو جائے گی جبکہ شرحِ پیدائش مزید کم ہو کر 2054 تک 2.5 ہو سکتی ہے۔
دیگر ممالک میں بھی شرحِ پیدائش میں کمی
رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے علاوہ ایتھوپیا، نائیجیریا اور جمہوریہ کانگو جیسے ممالک 2024 میں دنیا بھر کی 43 فیصد پیدائشوں کے ذمہ دار ہوں گے۔
Comments
0 comment