پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی پہلی قسط موصول ہو گئی
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی۔
Webdesk
|
27 Sep 2024
اسلام آباد : آئی ایم ایف سے پاکستان کو 7 ارب ڈالر قرض معاہدے کے تحت ایک ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر کی پہلی قسط موصول ہو گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے رقم سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی۔
جس کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی آئی ایم ایف کی جانب سے پہلی قسط موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب ڈالر کا اضافہ بھی ہو گیاہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ رقم اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں جمع کی جائے گی جو جمعرات 03 اکتوبر 2024 کو جاری کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالرز کے بیل آٹ پیکج کی منظوری دی تھی۔قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف کی شرائط پرعمل درآمد کرنا ہوگا۔
Comments
0 comment