پاکستان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صدارت مل گئی

ویب ڈیسک
|
4 Jun 2025
پاکستان کو 2025 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی انسداد دہشت گردی کمیٹی (سی ٹی سی) کا نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔
یہ کمیٹی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کی نگرانی اور رہنمائی کی ذمہ دار ہے۔
پاکستان نے اقوام مثحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی 1988 کی پابندیوں کی کمیٹی کی سربراہی بھی سنبھال لی ہے، جو طالبان کے خلاف پابندیوں کی نگرانی کرتی ہے۔
یہ کمیٹی طالبان سے منسلک افراد اور اداروں پر اثاثے منجمد کرنے، سفری پابندیوں اور ہتھیاروں کی پابندی جیسے اقدامات کو نافذ کرتی ہے جو افغانستان میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
پاکستان دو غیر رسمی ورکنگ گروپس کی مشترکہ سربراہی بھی کرے گا, ایک دستاویزی اور طریقہ کار کے معاملات پر، اور دوسری عام پابندیوں کے معاملات پر ہے۔
بھارت نے پاکستان کا راستہ روکنے کیلیے اقدامات کیے تھے تاہم اُسے سفارتی سطح پر بری طرح سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
Comments
0 comment