پاکستان کے بڑے شہر میں گھر پر گاڑی دھونے پر 10 ہزار جرمانہ ہوگا

پاکستان کے بڑے شہر میں گھر پر گاڑی دھونے پر 10 ہزار جرمانہ ہوگا

عدالت کے حکم پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے
پاکستان کے بڑے شہر میں گھر پر گاڑی دھونے پر 10 ہزار جرمانہ ہوگا

ویب ڈیسک

|

13 Feb 2025

لاہور میں گاڑیوں کو گھروں میں دھونے پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ خلاف ورزی پر دس ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

یہ اقدام لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر محکمہ ماحولیات نے کیا ہے۔ اس کے علاوہ، تمام غیرقانونی سروس اسٹیشنز کو فوری بند کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

سروس اسٹیشنز پر پانی ری سائیکل کرنے کے نظام کے بغیر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پنجاب بھر کے سروس اسٹیشنز کو 28 فروری تک پانی ری سائیکلنگ سسٹم لگانے کا حکم دیا گیا ہے۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق کسی بھی قسم کے تیل سے گاڑی دھلوانے پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ گھروں میں گاڑی دھونے یا پائپ کے استعمال پر 10 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔

تعمیراتی مقامات پر زمینی پانی کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ پنجاب انوائرمنٹل ایکٹ کے تحت تمام پابندیاں فوری نافذ ہوں گی۔

یہ اقدامات ماحولیاتی تحفظ اور پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔ محکمہ ماحولیات نے اس سلسلے میں ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے تاکہ ان پابندیوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!