پاکستان کے کس علاقے میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کرگیا

پاکستان کے کس علاقے میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کرگیا

محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت کے اعداد و شمار جاری کردیے
پاکستان کے کس علاقے میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کرگیا

ویب ڈیسک

|

17 May 2025

کوئٹہ: ملک کے بیشتر علاقوں میں اس وقت سخت گرمی کی لہر چل رہی ہے، جس کی وجہ سے درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا ہے اور روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔  

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے علاقے سبی ملک کا گرم ترین شہر قرار پایا جہاں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

تربت میں درجہ حرارت 45 ڈگری تھا، تاہم محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچ گیا۔  

بڑے شہروں میں درجہ حرارت کی صورتحال

حیدرآباد، لاہور، فیصل آباد اور پشاور میں درجہ حرارت 42 ڈگری رہا، لیکن محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 47 ڈگری تک تھا۔  

اسلام آباد اور راولپنڈی میں درجہ حرارت 45 ڈگری ریکارڈ ہوا، جبکہ محسوس درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچ گیا۔  

کراچی میں درجہ حرارت 34 ڈگری رہا، تاہم محسوس درجہ حرارت 38 ڈگری کے قریب تھا۔  

دیگر شہروں میں درجہ حرارت

لاڑکانہ اور نواب شاہ میں 49 ڈگری  

سکھر، دادو اور جیکب آباد میں 48 ڈگری  

کوئٹہ میں 40 ڈگری  

درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جبکہ ملک بھر میں گرمی سے متعلقہ بیماریوں کے کیسز بھی بڑھ گئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!