پاکستان میں رجب کا چاند نظر آگیا، رمضان میں صرف 60 روز باقی
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے چاند نظر آنے کا اعلان کردیا
ویب ڈیسک
|
1 Jan 2025
پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی نے رجب کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا جس کے بعد رمضان المبارک میں صرف 60 دن باقی رہ گئے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس کوئٹہ، کراچی، لاہور سمیت دیگر علاقوں میں ہوئے۔
رویت ہلال کمیٹی نے شہادتیں موصول ہونے کے بعد رجب المرجب کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے بتایا کہ پاکستان میں رجب کا چاند نظر آگیا ہے جس کے تحت یکم رجب 2 جنوری 2025 کو ہوگی۔
واضح رہے کہ رجب المرجب اسلامی کلینڈر کا 7واں مہینہ ہے اور اس کے بعد 8واں شعبان العمظم جبکہ 9واں رمضان الکریم ہے۔
Comments
0 comment