پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان

پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان

پاکستان میں چاند کی تلاش کیلیے رویت ہلال کمیٹی آج بیٹھے گی
پاکستان میں رمضان کا چاند نظر آنے کا امکان

ویب ڈیسک

|

11 Mar 2024

رویت ہلال کمیٹی نے رمضان المبارک کے چاند کی تلاش کیلیے مرکزی اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔

رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس پشاور میں چیئرمین مولانا عبد الخبیر کی زیر صدارت ہوگا جبکہ دیگر علاقوں میں زونل کمیٹیوں کی بیٹھک ہوگی۔ چاند سے متعلق حتمی اعلان چیئرمین کریں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے زیادہ امکانات ہیں کیونکہ نئے چاند کی پیدائش کو 24 گھنٹے پہلے ہوچکی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکا، جاپان، کینیڈا، خلیج سمیت دیگر ممالک میں آج پہلا روزہ رکھا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!