پاکستان نے ابراہیم رئیسی جیسا مخلص دوست کھودیا، وزیراعظم
ویب ڈیسک
|
20 May 2024
وزیراعظم شہباز شریف نے ابراہیم رئیسی کو اُن کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔
ایرانی سفارت خانے کے دورے اور ایرانی سفیر سے تعزیت کے موقع پر وزیراعظم نے ابراہیم رئیسی کی ناگہانی موت کو بڑا نقصان قرار دیا اور کہا کہ اس المناک خبر نے مجھے گہرا صدمہ پہنچایا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم سوگواران اور ایران کے عوام کے ساتھ دلی تعزیت کرتے اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی ایک شاندار عالم اور بصیرت رکھنے والے رہنما تھے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے آج ڈاکٹر رئیسی جیسا مخلص اور اعلی خصوصیات کا مالک بھائیوں جیسا دوست کھودیا۔ ابراہیم رئیسی کی اپنی قوم کے ساتھ ساتھ پاکستان ایران تعلقات اور علاقائی تعاون کی مضبوطی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
Comments
0 comment