پاکستان نے امریکی امن منصوبے کے نکات ایران کو پہنچا دیے

پاکستان نے امریکی امن منصوبے کے نکات ایران کو پہنچا دیے

ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ بات چیت کے لیے مقام کا تعین تاحال زیر غور ہے
پاکستان نے امریکی امن منصوبے کے نکات ایران کو پہنچا دیے

Webdesk

|

25 Mar 2026

پاکستان نے امریکا کی جانب سے پیش کیے گئے امن منصوبے کے 10 نکات ایران تک پہنچا دیے ہیں، تاہم ممکنہ مذاکرات کے مقام سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک سینئر ایرانی ذریعے نے بتایا کہ یہ پیش رفت حالیہ سفارتی رابطوں کا حصہ ہے، لیکن حساس نوعیت کے باعث تجویز کی تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔ ذریعے نے یہ بھی واضح نہیں کیا کہ آیا یہ وہی مبینہ 15 نکاتی فریم ورک ہے جس کا ذکر مختلف رپورٹس میں کیا جا رہا ہے یا نہیں۔

ذرائع کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ بات چیت کے لیے مقام کا تعین تاحال زیر غور ہے، جبکہ دونوں جانب سے سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

موجودہ صورتحال میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مختلف ممالک کی جانب سے سفارتی کوششیں تیز ہو گئی ہیں اور پاکستان بھی اس عمل میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!