پاکستان نے سیکٹر F-8، F-9 انٹر چینج کا نام ترک صدر کے نام پر رکھ دیا

Webdesk
|
13 Feb 2025
پاکستان نے سرکاری طور پر F-8 اور F-9 انٹرچینج کے نام کو ترک صدر رجب طیب اردگان کے نام پر رکھ دیا۔
وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ترک صدر اور وزیراعظم شہباز شریف نے انٹر چینج کے نام کی تختی کی نقاب کشائی کی۔
یہ انفراسٹرکچر جناح ایونیو اور آغا شاہی روڈ کے سنگم پر ایک متاثر کن ٹائم فریم میں تعمیر کیا گیا ہے۔
مزید برآں، اسی دن، پاکستان اور ترکی نے مفاہمت کی متعدد یادداشتوں (ایم او یوز)اور معاہدوں پر دستخط کئے ، جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو بڑھانا ہے۔
ان معاہدوں میں مختلف شعبوں بشمول تعلقات عامہ، مواصلات، ثقافتی تعاون اور آڈیو ویژول خدمات شامل ہیں۔
وفاقی وزیر برائے اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطا اللہ تارڑ اور ترکی کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن نے تعلقات عامہ اور میڈیا کمیونیکیشن سے متعلق مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔
اس اہم تقریب میں صدر اردگان اور وزیر اعظم شہباز شریف دونوں نے شرکت کی۔
Comments
0 comment