پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کردی

پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کردی

ایران اور امریکا کے درمیان اب بھی مذاکرات جاری ہیں
پاکستان نے ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کردی

ویب ڈیسک

|

14 Apr 2026

پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کی پیشکش

پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کے اگلے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کر دی ہے۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق دو پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد نے تجویز دی ہے کہ جنگ بندی کی مدت ختم ہونے سے پہلے مذاکرات کا اگلا دور یہیں منعقد کیا جائے۔

رپورٹس کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ جمعرات کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ ایک امریکی عہدیدار نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ دونوں ممالک نئے بالمشافہ مذاکرات کے امکان پر غور کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور فریقین کسی ممکنہ معاہدے کی جانب پیش رفت کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان جاری رابطوں میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، جس کے باعث مثبت نتائج کی امید بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!