پاکستان پر قدرت مہربان، بلوچستان میں سونے اور تانبے کے ذخائر دریافت

ویب ڈیسک
|
8 Apr 2025
پاکستان پر قدرت مہربان ہوگئی، شمالی وزیرستان میں گیس اور تیل کے بعد اب بلوچستان کے علاقے چاغی میں سونے اور تانبے کے بڑے ذخائر برآمد ہوئے ہیں۔
اس بات کا اعلان این آر ایل نامی کمپنی نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں کیا اور بتایا کہ چاغی کے علاقے میں قیمتی معدنیات کے وسیع ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
کمپنی نے 500 کلومیٹر کے لائسنس یافتہ علاقے میں 16 ممکنہ ذخائر کی نشاندہی کی ہے، جن میں سے چاغی کے علاقے تانگ کور کے مقام پر ڈرلنگ کا کام جاری ہے۔
ابتدائی نتائج ڈرل ہولز میں تانبا (0.23%–0.48%)، سونا (0.09–0.14g/ٹن)، اور چاندی (1.30–6.21g/ٹن) پایا گیا۔
مئی 2025 تک ایڈوانس ڈرلنگ مکمل کرکے NI 43-101 رپورٹ پیش کی جائے گی۔
این آر ایل نے لیڈ-زنک ایکسپلوریشن کا لائسنس بھی حاصل کر لیا ہے اور میٹل ویلیو چین اسٹڈی پر کام کر رہی ہے۔
کمپنی کے مطابق اس کام کے لیے 90 فیصد سے زائد ملازمتیں مقامی افراد کو دی گئیں ہیں۔
این آر ایل نے 100 ملین ڈالر کے ایکسپلوریشن فنڈ کے تحت 2 اضافی لائسنس حاصل کرنے کے لیے حکومت بلوچستان اور ایس آئی ایف سی کے ساتھ تعاون کیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ دریافت بلوچستان اور پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
Comments
0 comment