7 hours ago
پاکستان اور بھارت کا جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق

ویب ڈیسک
|
12 May 2025
پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم او) میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارت کے لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی کے درمیان ہاٹ لائن کے ذریعے بات چیت کا پہلا دور مکمل ہوگیا۔
پہلے رواؤنڈ میں دونوں افسران نے موجودہ جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
یہ رابطہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے بعد ڈی جی ایم او سطح پر پہلی بات چیت تھی۔ مباحثے کے دوران دونوں فوجی افسران نے سیز فائر کے نفاذ اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، دونوں فریقوں نے تنازعات کو مزید بڑھنے سے روکنے اور سرحدی کشیدگی کو کم کرنے پر زور دیا۔ اس بات چیت کو دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر بہتری کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments
0 comment