پاکستان اور بھارت میں شدید زلزلہ، شہری شدید خوفزدہ
ویب ڈیسک
|
11 Sep 2024
بھارت اور پاکستان کے مختلف علاقوں میں 5.7 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، خیبر پختون خوا اور پنجاب میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ ریکٹر اسکیل پر ان کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گہرائی 10 کلومیٹر جبکہ مرکز ڈیرہ غازی خان کے قریب تھا۔
پاکستان کے مختلف علاقوں لاہور، ملتان، فیصل آباد، میانوالی اور بھکر، کمالیہ، خانیوال، بھلوال، چینیوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سرگودھا اور جھنگ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ساہیوال، چیچہ وطنی، پھولنگر، میانوالی، تلہ گنگ، چکوال، جہانیاں، ظفروال، بھیرہ، خوشاب اور میاں چنوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے نتیجے میں ہوئے نقصان کے حوالے سے کوئی بات فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں مین بھی زمین لرزنے کا واقعہ پیش آیا۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش، ہریانہ، بھارتی پنجاب اور مقبوضہ کشمیر میں بھی زلزلے کے جھٹکے کیے گئے۔
Comments
0 comment