براڈ پیک حادثہ: مقامی پورٹرز نے پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش برآمد کرلی
پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکردو پہنچا دیا گیا ہے۔
Webdesk
|
13 Aug 2026
شگر : براڈ پیک حادثے میں لاپتہ پاکستانی کوہ پیما سہیل سخی کی لاش مقامی پورٹرز نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد برفانی تودے سے برآمد کرلی۔
پورٹرز نے لاش کو براڈ پیک بیس کیمپ منتقل کیا جہاں سے اسے پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکردو پہنچا دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شگر سے تعلق رکھنے والے مقامی پورٹرز ابوذر علی، محمد بشیر اور محمد ندیم نے اپنی مدد آپ کے تحت سہیل سخی کی تلاش شروع کی۔
پورٹرز نے بغیر جدید آلات کے کئی گھنٹے محنت کی اور بالآخر برف کے نیچے سے سہیل سخی کی لاش تلاش کرلی۔
Comments
0 comment